عالمی عدالت انصاف کا فلسطین کو انکار

تصویر کے کاپی رائٹ AFP

جرائم کی عالمی عدالت نے فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے عدالت کے دائرہ کار کو تسلیم کرنے سے متعلق درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔

فلسطیینی اتھارٹی نے جرائم کی عالمی عدالت کے دائرہ کار کو تسلیم کرنے سے متعلق ایک درخواست دائر کر رکھی تھی۔

جرائم کی عالمی عدالت کے پراسیکیوٹر لوئیس مورینو اوکیمپو کے دفتر سے جاری ہونے ایک اعلان کے مطابق وہ فلسطین ڈیکلریشن پر کوئی کارروائی نہیں کر سکتے ہیں۔

پراسیکیوٹر کے دفتر نے کہا کہ یہ اقوام متحدہ اور جرائم کی عالمی عدالت کے ممبران پر منحصر ہے کہ وہ فلسطین کو ایک ریاست تسلیم کرتے ہیں یا نہیں۔

فلسطین کی طرف سے عالمی عدالت کے دائرہ کار کو اپنے ا وپر لاگو کرنے کا فیصلہ 2008 اور 2009 میں غزہ پر اسرائیل کے حملے کے مبینہ جنگی جرائم کو عدالت میں لانا مقصود تھا۔

اسرائیل نے جرائم کی عالمی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے لیکن ساتھ ہی یاد دلایا ہے کہ جو جرائم کی عالمی عدالت کے دائرہ اختیار کو تسلیم نہیں کرتا۔