لیبیا: قبائلی تشدد میں مزید چودہ افراد ہلاک

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters
Image caption حریف قبائل ایک دوسرے کے خلاف بھاری اسلحے کا استعمال کر رہے ہیں

لیبیا میں دو حریف قبائل میں تین روز سے جاری تشدد میں کم از کم چودہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ظہوارا کے مضافات میں بسنے والے بربر اور عرب قبائل ایک دوسرے پر شدید فائرنگ کر رہے ہیں۔

گزشتہ ہفتے ہی جنوبی شہر صبہا میں ہونے والے قبائلی تشدد میں کم از کم ڈیڑھ سو افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

لیبیا کی عبوری کونسل نے کہا ہے کہ وہ قبائلی تشدد کو روکنے کے لیے سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو ظہوارا روانہ کر رہی ہے۔

لیبیا کے وزیر داخلہ فوزی عبدل نے کہا ہے کہ وہ دونوں فریقوں سے کہہ رہے ہیں کہ وہ صبر سے کام لیں کیونکہ اس جھگڑے میں کوئی بھی فاتح نہیں ہو گا۔

لییبا میں کرنل معمر قذافی کی حکومت کے خاتمے کے مرکزی حکومت کی عملداری انتہائی محدود ہو کر رہ گئی ہے اور اس کے پاس قبائلی جھگڑوں کو رکوانے کی صلاحیت ہی نہیں ہے۔

لیبیا میں اگلے دو ماہ میں اانتخاب ہونے والے ہیں۔

اسی بارے میں