افغانستان: دھماکے میں نو افراد ہلاک

تصویر کے کاپی رائٹ AFP

افغانسان میں پولیس کے مطابق ملک کے شمال میں واقع ایک مارکیٹ میں ہونے والے ایک بم دھماکے کے نتیجے میں نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق افغان صوبے فریاب میں بم دھماکے کے دوران ہلاک ہونے والے افراد میں صوبائی کونسل کا ایک اہلکار بھی شامل ہے۔

ایک مقامی ڈاکٹر نے بی بی سی کو بتایا کہ دھماکے میں کم سے کم دس افراد زخمی ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق افغانستان کے صوبے فریاب میں ایک اجلاس کے دوران ایک خود کش بم دھماکے میں کم سے کم دس افراد ہلاک ہو گئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ افغان صوبے فریاب میں ہونے والے ایک خود کش بم دھماکے میں بھی کم سے کم دس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

افغانستان کے شمالی حصے میں جنوبی اور مشرقی حصوں کی نسبت ایسے حملے کم ہوتے ہیں اور فریاب صوبے کو عام طور پر پر امن علاقہ سمجھا جاتا ہے۔

افغان پولیس نے خبر رساں ایجنسی رائیٹرز کو بتایا کہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول تھا۔

دھماکے کے وقت مارکیٹ میں لوگوں کا کافی رش تھا۔

ابھی تک کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم روایتی طور پر طالبان سرد موسم کے بعد اپنی کاروائیاں تیز کر دیتے ہیں۔

اسی بارے میں