اٹلی کے سکول کے باہر دھماکہ

سکول کے باہر بم دھماکہ تصویر کے کاپی رائٹ b
Image caption بظاہر دھماکے طاقتور بم سے کیا گیا

اٹلی کے ایک سکول کے باہر بم دھماکے میں کم سے کم ایک لڑکی ہلاک اور چھ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔یہ واقعہ اٹلی کے جنوب میں برنڈیسی کے شہر میں پیش آیا۔

دھماکہ اس وقت ہوا جب بچے صبح کے وقت سکول جا رہے تھے۔ کسی نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن شہر کے میئر نے مقامی مافیا کو اس کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بم کو سکول کے سامنے کوڑے کے ڈرم میں رکھا گیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے ہونے والے نقصان سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اس واقعے میں طاقتور بم استعمال کیا گیا ہے۔

روم میں بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق فوری طور پر ایسی معلومات حاصل نہیں ہو سکی جس سے اندازہ لگایا جا سکے کے دھماکے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔

اسی بارے میں