ہانگ کانگ میں نایاب گلابی ہیرے کی نیلامی

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption نیلام ہونے والا یہ اپنی نوعیت سب سے بڑا گلابی ہیرا ہے۔

ہانگ کانگ میں ایک نایاب گلابی ہیرے کو نیلامی کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔

انتظامیہ کو توقع ہے کہ یہ ہیرا اسی لاکھ ڈالر تک فروخت ہوگا۔

’مارشن پنک‘ نامی اس ہیرے کا وزن بارہ قیراط ہے۔ اس وزن کے گلابی ہیرے انتہائی نایاب ہوتے ہیں۔

اس ہیرے کا نام امریکی جولر رانلڈ ونسٹن نے سنہ انیس سو چھہتر میں رکھا تھا۔ اسی سال امریکہ نے مریخ پر ایک سیٹلائٹ بھیجی تھی۔

دنیا کا سب سے مشہور گلابی ہیرا برطانیہ کی ملکہ الزبتھ کے پاس ہے۔

’ولییمسن پنک‘ نامی یہ ہیرا ملکہ کو ان کی شادی پر بطور تحفہ دیا گیا تھا۔

کرسٹی نیلام گھر نے مارشن پنک کی قیمت کا اندازہ اسی سے ایک سو بیس لاکھ ڈالر لگایا ہے۔

کرسٹی اوکشن ہاؤس نے یہ بھی بتایا کہ یہ نیلام ہونے والا اپنی نوعیت کا سب سے بڑا گلابی ہیرا ہے۔

اس سے قبل سال دو ہزار دس میں سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں’فینسی انٹینس پنک‘ نامی گلابی ہیرا چھیالیس ملین ڈالر میں فروخت ہوا تھا۔

اسی بارے میں