افغانستان: بم دھماکے میں دو شہری ہلاک

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption افغانستان میں گزشتہ سال تین ہزار اکیس شہری ہلاک ہوئے

افغانستان کے شمالی صوبے سرِپل میں حکام کے مطابق ایک بم دھماکے میں دو عام شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

پیر کو ایک ایمبولینس سڑک کنارے نصب بم سے ٹکرانے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔

حکام کے مطابق ایمبولینس میں سوار ایک حاملہ خاتون بم دھماکے میں محفوظ رہی ہیں اور انہوں نے ایک بچے کو جنم دیا ہے۔

اس سے پہلے ملنے والے اطلاعات کے مطابق بم دھماکے میں خاتون بھی ہلاک ہو گئی ہیں۔

افغانستان میں طالبان افغان سکیورٹی فورسز اور نیٹو افواج کے خلاف سڑک کنارے بم نصب کرتے ہیں۔

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ افعانستان میں گزشتہ پانچ سال کے دوران عام شہریوں کی ہلاکت میں اضافہ ہوا ہے اور سال دو ہزار گیارہ میں تین ہزار اکیس عام شہری ہلاک ہوئے تھے اور ان میں سے زیادہ تر واقعات میں مزاحمت کار ملوث تھے۔

اسی بارے میں