افغانستان میں نیٹو فوجی کی ہلاکت

نیٹو کے فوجی تصویر کے کاپی رائٹ ISAF
Image caption افغانستان میں نیٹو کے فوجیوں پر حملوں میں تیزی آ گئی ہے

افغانستان میں حکام کے مطابق پولیس کے کپڑوں میں ملبوس تین افراد نے نیٹو کے فوجی کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔

نیٹو کی انٹرنیشنل سکیورٹی اسسٹنس فورس (ایساف) کے مطابق نامعلوم افراد مشرقی افغانستان میں فوجی کو ہلاک کرنے کے بعد وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

ایساف اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

اس سال بیس سے زائد غیر ملکی فوجی افغان اہلکاروں کی گولیوں کا نشانہ بنے ہیں اور افغان فوجیوں کی طرف سے نیٹو اہلکاروں کو ہلاک کرنے کے واقعات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

مبصرین کے مطابق اس طرح کے واقعات سے نیٹو فورسز کے حوصلے متاثر ہوئے ہیں۔

نیٹو نے اتوار کو ہونے والے اس واقعے کے متعلق مزید تفصیل نہیں بتائی اور نہ ہی یہ بتایا کہ یہ واقعہ کہاں پیش آیا اور ہلاک ہونے والے فوجی کی شہریت کیا ہے۔ تاہم پولیس ذرائع کے مطابق یہ واقعہ قندھار میں پیش آیا تھا۔

اسی بارے میں