اسرائیلی حملوں میں ایک ہلاک، چار زخمی

غزہ تصویر کے کاپی رائٹ Reuters

فلسطینی اہلکاروں کے مطابق غزہ کی پٹی میں دو اسرائیلی حملوں میں ایک شدت پسند ہلاک اور چار افراد زخمی ہو گئے۔

فلسطینی اہلکاروں کے مطابق غزہ شہر پر ایک فضائی حملے میں حماس کا ایک رکن ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا۔

اس سے چند گھنٹے قبل ہی ایک گاڑی پر ٹینک سے کیے گئے حملے میں تین افراد زخمی ہو گئے تھے۔

اسرائیل نے اعتراف کیا ہے کہ ’حماس کے ایک شدت پسند گروپ‘ کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے تاہم دوسرے حملے کے بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

فلسطینی حکام نے اس بات کی تصدیق نہیں کی ہے کہ زخمی ہونے والے دیگر تین افراد شدت پسند تھے یا عام شہری۔

نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ مصر کی ثالثی سے گزشتہ ماہ رسمی طور پر جنگ بندی کا اعلان کیا گیا تھا لیکن یہ جنگ بندی مکمل طور پر نافذ نہیں ہو سکی۔

نامہ نگاروں کے مطابق حماس نے اسرائیلی علاقوں میں فائرنگ سے پرہیز کیا ہے تاہم چھوٹے شدت پسند گروپوں کی جانب سے فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

اسی بارے میں