امریکہ:الینوئے میں مسجد پر فائرنگ

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service

امریکہ کی اسلامی تعلقات کی کونسل کے مطابق ریاست الینوئے کے شہر مورٹن گروو میں فائرنگ کے واقعے میں مسجد کی دیوار کو نقصان پہنچا ہے۔

شکاگو میں کونسل کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد کے باہر دو گولیاں اس وقت فائر کی گئیں جب نمازی مسجد کے باہر کھڑے تھے۔

تنظیم نے بیان میں کہا ہے کہ فائرنگ سے مسجد کی دیوار کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

مورٹن گروو میں قائم یہ مرکز سب سے پرانا اسلامی مرکز ہے۔

بیان کے مطابق مسجد کے پڑوس میں رہائش پذیر اور مسجد کی مخالفت کرنے والے ایک شخص نے مبینہ طور پر یہ گولیاں چلائی ہیں۔

مورٹن گروو کی پولیس، ایف بی آئی اس واقعے کی تفتیش کر رہے ہیں۔

کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر احمد ریحاب نے بیان میں کہا ’یہ ایک خطرناک صورت حال ہے جسے سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔ جو ہتھیار استعمال ہوا وہ مارنے کے لیے کافی تھا اور مسجد کا محافظ بال بال بچ گیا۔‘

احمد ریحاب نے مزید کہا کہ اب تک کی تحقیقات سے مطمئن ہیں اور حکومت لوگوں کے تحفظ کے لیےصحیح اقدامات کر رہی ہے۔

پچھلے ہفتے سکھوں کے گوردوارے پر ہونے والے حملے کے بعد اسلامی تنظیم نے میسوری اور رہوڈز آئی لینڈ میں مسجدوں کے تحفظ کے لیے ایک اعلامیہ جاری کیا تھا۔

اسی بارے میں