انگشیتیا میں خودکش حملہ، سات افراد ہلاک

آخری وقت اشاعت:  اتوار 19 اگست 2012 ,‭ 09:57 GMT 14:57 PST

روس کی ریاست انگشیتیا میں ایک خودکش حملے کے نتیجے میں سات پولیس اہلکار ہلاک اور کم از کم دس زخمی ہو گئے۔

یہ حملہ ایک پولیس افسر کے جنازے کے موقع پر ہوا جو سنیچر کو ایک فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو گئے تھے۔

حکام کے مطابق پولیس افسران ابھی اس گھر کے صحن میں داخل ہی ہوئے تھے جہاں جنازہ ہونا تھا کہ دھماکہ پیش آیا۔

اس حملے سے ایک روز قبل داغستان کی ایک مسجد پر نقاب پوش افراد نے حملہ کیا جس میں آٹھ افراد زخمی ہو گئے تھے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔