مراکش: بس حادثے میں بیالیس ہلاک

آخری وقت اشاعت:  منگل 4 ستمبر 2012 ,‭ 15:02 GMT 20:02 PST

حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں

مراکش میں حکام کے مطابق ملک کے جنوبی حصے میں ایک مسافر بس پہاڑی نالے میں گرنے سے کم سے کم بیالیس افراد ہلاک ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں بیس سے زیادہ افراد زحمی بھی ہوئے جن میں کئی کی حالت تشویش ناک ہے۔

زیادہ تر مسافروں کا تعلق مراکش سے بتایا جاتا ہے تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ آیا ہلاک ہونے والوں میں کوئی غیر ملکی بھی شامل ہے کہ نہیں۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی نے ایک مقامی اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ مرنے والے افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

مراکش کی سرکاری نیوز ایجنسی ’ماپ‘ کے مطابق یہ حادثہ منگل کی صبح پیش آیا۔

ایک اہکار کے مطابق حادثے کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی تاہم حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

دوسری جانب مراکش کے بادشاہ محمد ششم نے ایک بیان میں ہلاک ہونے والے خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ہلاک ہونے والے افراد کی تدفین کے لیے رقم فراہم کرے گی۔

واضح رہے کہ مراکش میں رواں برس جولائی میں دو مختلف حادثات میں چھبیس افراد ہلاک ہوئے تھے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔