سینا: اسرائیلی فواج کا حملہ، تین ہلاک

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 21 ستمبر 2012 ,‭ 16:48 GMT 21:48 PST

اسرائیل کے فوجی زرائع نے تصدیق کی ہے کہ اس کے فوجیوں نے کوہِ عارف کے قریب مسلح شدت پسندوں کو روک کر انہیں ہلاک کر دیا جو کہ اسرائیل اور مصر کی سرحد کے نصف میں آتا ہے۔

مصر کے علاقے جزیرہ نما سینا میں اسرائیلی فوجیوں نے سرحد پر حملہ کر کے تین شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔

اسرائیلی حکام نے دو اسرائیلی فوجیوں کے سرحد پار مصر میں اس حملے میں زخمی ہونے کی بھی تصدیق کی ہے۔

اسرائیل کے فوجی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ اس کے فوجیوں نے کوہِ عارف کے قریب مسلح شدت پسندوں کو روک کر انہیں ہلاک کر دیا جو کہ اسرائیل اور مصر کی سرحد کے نصف میں آتا ہے۔

اسرائیل کے یہ فوجی اس جگہ پر حفاظت کے لیے مامور تھے جہاں اسرائیل ایک نئی حفاظتی باڑ لگا رہا ہے۔

اس سے پہلے مصر کے سولہ فوجی ان شدت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہو گئے تھے جس کے بعد سے اس علاقے میں شدت پسندوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا گیا تھا۔

جون میں حملہ آوروں نے حفاظتی باڑ کی تعمیر پر مامور اسرائیلی تعمیراتی کارکنوں کے کارواں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی کارکن اور دو حملہ آور ہلاک ہو گئے تھے۔

اسرائیل کی وزارت دفاع کی ترجمان لیفٹنٹ کرنل لیبووچ نے کہا شدت پسند نے جزیرہ نما سینا سے جمعہ کو سرحد پار کی اور وہ ہتھیاروں سے پوری طرح لیس تھے۔ انہوں نے بلٹ پروف جیکٹس اور دھماکہ خیز بیلٹ پہنے ہوئے تھے۔

اسرائیل کی وزارت دفاع کی ترجمان نے بتایا کہ شدت پسندوں نے اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کیا جب وہ تعمیراتی کارکنوں کی حفاظت پر مامور تھے۔ ایک اور فوجیوں کی ٹیم جو کہ قریب ہی تھی اس علاقے کی طرف گئی اور ان تین دہشت گردوں کو نشانہ بنایا۔‘

انہوں نے مزید بتایا کہ ’ایک بہت بڑا دہشت گردی کا حملہ ان فوجیوں کی بروقت کارروائی سے روکا گیا‘۔

مصری سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ایک شدت پسند اس وقت ہلاک ہو گیا جب اس کی دھماکہ خیز بیلٹ پھٹ گئی جب کہ دیگر دونوں کو اسرائیلی فوجیوں نے گولی مار کر ہلاک کیا۔

ان ذرائع نے ہلاک ہونے والے شدت پسندوں کی قومیت کے بارے میں وضاحت نہیں کی۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔