لاس اینجلیس کا ’تہرانجلیس‘ نقشے پر

آخری وقت اشاعت:  اتوار 30 ستمبر 2012 ,‭ 17:27 GMT 22:27 PST

گوگل میپ نے وسطی لاس اینجلیس کے قریبی علاقے کو ’تہرانجلیس‘ کے نام سے نقشے میں دکھایا ہے۔ لاس اینجلیس کے اس حصے میں ایران کے بعد ایرانی افراد سب سے زیادہ تعداد میں ہیں۔

لاس اینجلیس کے ایک کیفے میں بیٹھی ایک لڑکی نے کہا ’ہم نقشے پر ہیں۔ اور کیوں نہ ہوں؟ جب کوریا ٹاؤن ہو سکتا ہے اور چائنا ٹاؤن ہو سکتا ہے تو ہمارا علاقہ کیوں نہیں ہو سکتا۔‘

اندازے کے مطابق جنوبی کیلیفورنیا میں تین سے پانچ لاکھ ایرانی رہائش پذیر ہیں اور ان میں سے زیادہ تر تہرانجلیس میں رہائش پذیر ہیں۔

ایرانیوں کی سب سے زیادہ آبادی ویسٹ وڈ بلیوارڈ کے آس پاس ہے۔ اس علاقے میں دکانوں کے نام اور ان پر لگے سائن بورڈ فارسی میں لکھے ہوئے ہیں۔

یہ علاقہ امراء کے علاقے بیورلی ہلز کے سامنے ہے جہاں پر بائیس فیصد آبادی ایرانی نژاد ہے۔ اور اسی علاقے میں سنہ 2007 اور 2010 میں میئر ’جمی‘ جمشید دلشاد تھے۔

مشہور سکور بیورلی ہلز ہائی سکول میں چالیس فیصد طالب علم ایرانی ہیں۔

ایران سے سب سے پہلے طالب علم ساٹھ کی دہائی میں آئے اور اس کے بعد بہت بڑی تعداد 1979 میں آئی جب ایران میں انقلاب آیا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔