ایک ارب ڈالر کا تاج محل دبئی میں

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 4 اکتوبر 2012 ,‭ 13:56 GMT 18:56 PST
تاج محل

تاج محل تاریخی مغل عمارت ہے جو آگرہ میں واقع ہے

دبئی میں ایک ارب ڈالر کی لاگت سے ایک عمارت بن رہی ہے جو تاج محل کے ہو بہو نقل ہوگی۔ اس عمارت میں تین سو کمرے ہوں گے اور یہاں اعلیٰ شان شادیوں کی تقریبات منقعد کی جاسکیں گی۔

اطلاعات کے مطابق تاج اریبیا نامی پروجیکٹ کی یہ عمارت تاج محل سے بہت بڑی ہوگی۔ یہ عمارت دوہزار چودہ تک تیار ہوجائے گی اور اس کا نام ’نیو سٹی آف لو‘ یعنی محبت کا نیا شہر ہوگا۔

ایک ارب ڈالر کے اس منصوبے کا دبئی میں کافی تذکرہ ہورہا ہے۔ یہ پروجیکٹ مبینہ طور پر فنڈز کی کمی کی وجہ سے تنازعے میں رہا ہے۔ اس پروجیکٹ سے منسلک ارون مہتا کہتے ہیں ’مجھے نہیں لگتا کہ کوئی بھی ایسی وجہ ہوسکتی ہے جس سے کی وجہ سے یہ ہوٹل لوگوں کے درمیان مقبول نہ ہو۔ تاج محبت کو وقف ایک تاریخی عمارت ہے اور ہمیں امید ہے کہ دبئی میں یہ کافی مقبول ہوگی۔‘

اطلاعات کے مطابق اس کمپلیکس میں پیرس کا مقبول ترین آئفل ٹاور، اہرامِ مصر اور دیوارِ چین کی ہم شکل عمارتیں بنائی جائیں گی۔

لنک گلوبل گروپ کی طرف سے شروع کیا جارہے اس منصوبے کے تحت تاج محل کے ارد گرد خوبصورت باغات بنائے جائیں گے جس میں ایک باغ مغل گارڈن کی طرز پر ہوگا۔

لنک گروپ کے چیئرمین ارون مہرا کا کہنا تھا کہ تاج محل پیار و محبت کی ایک مثال ہے اور ’ہم جس عمارت کا تصور کررہے ہیں اس میں وہ ساری سہولیات ہونگیں جو تاج جیسی خوبصورتی، پیار اور رومانس کو تازہ کرے گی‘۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔