افغانستان کی خواتین ہوا باز

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 25 اکتوبر 2012 ,‭ 13:13 GMT 18:13 PST
خواتین ہوا باز

ان دو نوجوان خواتین پائلٹوں کی آمد افغان خواتین کے لیے ایک پیغام ہے کہ وہ مردوں کے شانہ بشانہ کام کام کر سکتی ہیں

افغانستان کے روایتی معاشرے میں خواتین کا کردار محدود ہے، جو وہاں تین عشروں سے جاری جنگ کی وجہ سے محدود تر ہو کر رہ گیا ہے۔ لیکن اس جمود کو توڑنے کے لیے دو خواتین میدان میں آئی ہیں۔ یہ ہیں ثریا صالح اور معصومہ حسینی، جو امریکہ سے ہیلی کاپٹر اڑانے کی تربیت لے کر افغانستان وارد ہوئی ہیں۔ اب وہ طالبان کے خلاف جنگ میں حصہ لیں گی۔

دو سال قبل ثریا اور معصومہ انگریزی سیکھنے اور ہوابازی کی تربیت کے لیے امریکہ پہنچیں۔

معصومہ کہتی ہیں کہ ’ہم جانتی تھیں یہ کام آسان نہیں ہو گا، لیکن ہمیں یہ بھی معلوم تھا کہ ہم سخت محنت کرنے کی اہلیت رکھتی ہیں۔‘

ثریا نے بتایا کہ ’ہم اس کام کے لیے تیار تھیں۔ ہمیں اعتماد تھا کہ ہم اس کام کو پایۂ تکمیل تک پہنچا سکتی ہیں۔‘

اس سے پہلے افغانستان میں صرف ایک ہی خاتون ہیلی کاپٹر پائلٹ تھیں جن کا نام لطیفہ نبی زادہ ہے۔ وہ اب بھی ہیلی کاپٹر چلاتی ہیں۔

لیکن ان دو نوجوان خواتین پائلٹوں کی آمد افغان خواتین کے لیے ایک پیغام ہے کہ وہ زندگی کے کسی بھی شعبے میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کر سکتی ہیں۔

ثریا کہتی ہیں: ’ہم دوسری خواتین کے لیے ایک مثال قائم کرنا چاہتی ہیں۔ ہم افغان لڑکیوں کو پیغام دینا چاہتی ہیں کہ اگر ہم یہ کر سکتی ہیں تو آپ بھی کر سکتی ہیں۔‘

معصومہ نے بی بی سی کو بتایا کہ ہمارا پہلا مقصد افغان خواتین کے لیے راہ ہموار کرنا تھا۔ لیکن ہم نے اب ان کے لیے راستے کھول دیے ہیں۔ اس سے ہمارے ملک کو بھی مدد ملے گی۔

اس وقت افغانستان میں امریکی اور نیٹو کی فوجیں جنگ لڑ رہی ہیں لیکن دو سال کے بعد افعان عوام کو خود اپنے پاؤں پر کھڑے ہو کر اپنی جنگ خود لڑنا ہو گی۔ طالبان کے خلاف اس جنگ میں معصومہ اور ثریا جیسے افغانوں کی شرکت سے ملک کو اپنے قدموں پر کھڑے ہونے میں مدد ملے گی۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔