جاپان کی معیشت سکڑ رہی ہے

آخری وقت اشاعت:  پير 12 نومبر 2012 ,‭ 07:07 GMT 12:07 PST

جاپان کی معیشت میں گزشتہ تین ماہ کے اعداوشمار کے مطابق تخفیف ہوئی ہے۔

جاپانی کی معیشت جولائی سے ستمبر کے مہینوں میں تخفیف کا شکار ہوئی جس کی وجہ عالمی معیشت میں سست روی اور چین میں جاپان مخالف احتجاج جس نے جاپانی برآمدات کو متاثر کیا ہے۔

جاپان کی معیشت میں پچھلے سال اسی عرصے کی نسبت تین اعشاریہ پانچ فیصد تخفیف ہوئی اور معیشت اعشاریہ نو فیصد سکڑی۔

معیشت میں اس عمل کو معاشی زبان میں کنٹریکشن یا سکڑنے کا عمل کہا جاتا ہے۔

اس کمزور جائزے کی وجہ سے حکومت پر دباؤ میں اضافہ ہوگا کہ وہ معیشت میں بڑھوتری لانے کے لیے اقدامات کرے۔

مبصرین کا خیال ہے کہ بینک آف جاپان اس جائزے کے بعد مانیٹری پالیسی میں سہولت دینے کے لیے تیار ہو گا۔

جاپان کی معیشت دنیا کی تیسری بڑی معیشت ہے جس میں تخفیف کا اثر بہت درو رس ہوگا جو کہ گزشتہ سال کے زلزلے اور سونامی کے بعد بحران سے نکلنے کے لیے کوشاں ہے۔

معیشت میں تخفیف کی وجوہات میں امریکہ اور یورپ میں جاپانی مصنوعات کی طلب میں کمی ہے جو کہ جاپانی مصنوعات کی بڑی منڈیاں ہیں۔

چین میں ہونے والے جاپان مخالف احتجاج نے بھی جاپانی برآمدات کو متاثر کیا ہے۔

اس کے علاوہ جاپان کے چین کے ساتھ جزیروں پر تنازعے کے نتیجے میں چین میں جاپان مخالف احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔

چین جاپان کا سب سے بڑا تجارتی شریک ہے اور ان مظاہروں کے نتیجے میں چین میں جاپانی مصنوعات جیسا کہ کاروں پر حملے ہوئے جن کا بلاخر نتیجہ چین میں جاپانی درآمدات میں کمی کی صورت میں نکلا۔

جاپانی کرنسی ین کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں اضافہ ہونے نے بھی اس عمل کو نقصان پہنچایا ہے۔

جاپانی ین کی قدر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پانچ فیصد اور یورو کے مقابلے میں آٹھ فیصد اضافہ ہوا۔

اس عمل کے نتیجے میں جاپانی مصنوعات کی قیمت میں امریکہ اور یورپ میں اضافہ ہوا ہے۔

جاپانی حکومت نے پہلے سے ہی اس بحران کو حل کرنے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔