شام: باغیوں نے ہوائی اڈے پر قبضہ کر لیا

آخری وقت اشاعت:  اتوار 18 نومبر 2012 ,‭ 19:30 GMT 00:30 PST

باغیوں نے عراق کی سرحد کے قریب واقع فوج کے زیر انتظام ایک ہوائی اڈے پر قبضہ کر لیا ہے۔

شام میں صدر بشار الاسد کی حکومت کے خلاف لڑنے والے با غیوں نے عراق کے سرحد کے قریب ایک فضائی اڈے پر قبضہ کر لیا ہے۔

دیار الزور صوبے میں واقع البو کمال قصبے کے قریب ہمدان نامی اس ہوائی اڈے کو شام کی سرکاری افواج نے بغاوت کے آغاذ کے بعد فوجی مقاصد کے لیے استعمال کرنا شروع کیا تھا۔

شام میں انسانی حقوق پر نظر رکھنے والے ادارے کے مطابق شامی باغی اس علاقے کے ایک بڑے حصے پر قابض ہو چکے ہیں۔

اس طرح شامی باغیوں کی جانب سے ایک نئے محاذ پر اتفاق کے بعد فرانس کی حکومت نے اس نئے محاذ کو پیرس میں اپنا سفیر تعینات کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

اس بات کا اعلان فرانسیسی صدر فرانسواں اولوند نے متحدہ شامی حزب اختلاف کے نئے سربراہ معاذ الخطیب کے ساتھ ملاقات کے بعد کیا۔

معاذ الخطیب نے اعلان کیا کہ فرانس میں متحدہ حزب اختلاف کے نئے سفیر منذر مخوص ہوں گے جو کہ ایک مدرس ہیں۔

فرانس مغربی ممالک میں سے پہلا ملک تھا جس نے متحدہ حزب اختلاف کے نئے اتحاد کو شام کی ’حقیقی نمائندہ‘ تنظیم کے طور پر تسلیم کیا تھا۔

فرانس مغربی ممالک میں سے پہلا ملک ہے جس نے نئی متحدہ شامی حزب اختلاف کو تسلیم کیا اور اسے اپنا سفیر تعینات کرنے کی اجازت دی۔

شام کی حزب اختلاف کا یہ نیا اتحاد اتوار گیارہ نومبر کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں بنا جس کا مقصد تمام شامی حزب اختلاف کے گروہوں کو صدر بشارالاسد کا تختہ الٹنے کے لیے متحد کرنا ہے۔

اس اتحاد کی تشکیل کے بعد سے اس کے سربراہ معاذ الخطیب مختلف ممالک کے دورے پر ہیں جہاں وہ اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے برطانیہ اور ترکی کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کے علاوہ پیرس میں فرانسیسی صدر سے بھی مزاکرات کیے۔

سنیچر کو شامی حکومت نے ایک ترک فوٹوگرافر کو رہا کیا جو اگست سے ان کی تحویل میں تھا۔

جنید انال کو اگست میں حلب سے گرفتار کیا گیا تھا۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔