ٹونی ہال، بی بی سی کے نئے سربراہ

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 22 نومبر 2012 ,‭ 12:55 GMT 17:55 PST
ٹونی ہال

ٹونی ہال کے سامنے سب سے بڑا چیلنج عوام میں بی بی سی کی ساکھ بحال کرنا ہے

رائل اوپرا ہاؤس کے چیف ایگزیکٹو اور بی بی سی کے سابق ڈائریکٹر نیوز ٹونی ہال کو کارپوریشن کا نیا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے۔

بی بی سی ٹرسٹ کے چیئرمین لارڈ پیٹن نے ایک بیان میں کہا کہ ٹونی ہال بی بی سی کو حالیہ بحران سے نکالنے کے لیے موضوں شخصیت ہیں۔

لارڈ پیٹن نے کہا کہ بی بی سی کی ساکھ بحال کرنے میں ان کا تجربہ بیش قیمت اضافہ کر سکتا ہے۔

ٹونی ہال کی تعیناتی اس ماہ کے آغاز میں سابق ڈائریکٹر جنرل جارج اینٹوسل کے اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد عمل میں آئی ہے۔ اینٹوسل نے صرف چون دن ڈی جی رہنے کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا۔

انہوں نے اپنا استعفیٰ نیوز نائٹ پروگرام کی اس رپورٹ کے بعد پیش کیا تھا جس میں سابق ٹوری رہنما لارڈ الپائن پر غلطی سے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

لارڈ پیٹن نے کہا کہ یہ ایک اہم دن ہے جو بی بی سی کے ’ایک نئے دور کا آغاز‘ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’اہم چیلنج عوام میں اپنی ساکھ کو دوبارہ بحال کرنا ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ سب لوگ ٹونی ہال کی حمایت کریں گے کیونکہ وہ یہ ہی اہم کام شروع کر رہے ہیں۔‘

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔