جاپان: سرنگ گرنے سے گاڑیاں پھنس گئیں

آخری وقت اشاعت:  اتوار 2 دسمبر 2012 ,‭ 08:41 GMT 13:41 PST
جاپان

یہ واقعہ دارالحکومت ٹوكيو سے اسّی کلو میمٹر مغرب میں موجود ساساگو سرنگ میں مقامی وقت کے مطابق صبج آٹھ بجے پیش آیا

جاپان کے سرکاری میڈیا کے مطابق دارالحکومت ٹوکیو کو ملک کے دوسرے حصوں سے جوڑنے والی شاہراہ پر بنی ایک سرنگ کے گر جانے سے کئی گاڑیاں اس میں پھنس گئیں۔

یہ واقعہ دارالحکومت ٹوكيو سے اسّی کلو میمٹر مغرب میں موجود ساساگو سرنگ میں مقامی وقت کے مطابق صبج آٹھ بجے پیش آیا۔

جاپان کے سرکاری میڈیا کے مطابق سرنگ گرنے کے بعد سات افراد لاپتہ ہو گئے۔

جاپان میں ٹریفک پولیس کے ایک اہلکار نے خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ سرنگ میں آگ لگنے کی وجہ سے متعدد لاشیں جل چکی ہیں تاہم انہوں نے مرنے والے افراد کی تعداد کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایک خاتون کو سرنگ سے باہر نکالنے کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا۔

اس خاتون کے مطابق ان کے ساتھ مزید پانچ افراد وین میں سوار تھے۔ انہوں نے بتایا ’مجھے یہ نہیں معلوم کہ ان پانچوں کا کیا ہوا؟ مجھے یہ بھی نہیں پتہ کہ ہمارے پیچھے اور آگے کتنی گاڑیاں تھیں۔‘

جاپان سرنگ

جاپان سرنگ سے نکلنے والے دھوئیں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

اسی راستے سے سفر کرنے والے (این ايچ کے) کے ایک نمائندے نے بتایا کہ سرنگ گرنے سے کئی کاریں اس میں پھنس گئیں اور ان میں آگ لگ گئی۔ انھوں نے بتایا کہ ان کی گاڑی کو بھی کافی نقصان پہنچا۔

سرنگ کے اندر لگے سی سی ٹی وی کیمروں سے ملنے والی تصویروں سے پتہ چلتا ہے کہ سرنگ کا ایک حصہ جو کہ تیس میٹر بلند تھا، ایکسپریس وے پر گر گیا۔

یہ سرنگ چار اعشاریہ تین کلو میٹر لمبی ہے اور ٹوكيو کو ملک کے دیگر حصوں سے جوڑنے والے اہم راستوں میں سے ایک ہے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔