برطانیہ: شہزادی کیٹ مڈلٹن امید سے

آخری وقت اشاعت:  پير 3 دسمبر 2012 ,‭ 18:17 GMT 23:17 PST

برطانوی شاہی جوڑا پچھلے سال اپریل میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوا تھا۔

برطانیہ کے شاہی خاندان نے اعلان کیا ہے کہ ڈچز آف کیمبرج شہزادی کیٹ مڈلٹن امید سے ہیں اور ان کے گھر بیٹے یا بیٹی کی ولادت متوقع ہے۔

سینٹ جیمز پیلس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق شہزادی کیٹ مڈلٹن کو طبیعت کی ناسازی کی بنا پر کنگ ایڈورڈ ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے جہاں وہ اگلے چند دن گزاریں گی۔

شہزادی کیٹ مڈلٹن شہزادہ ولیم سے اپریل دو ہزار گیارہ میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

اس خبر پر شہزادی مڈلٹن اور شاہی خاندان کے تمام افراد بہت خوش ہیں۔

شاہی خاندان میں پیدا ہونے والا یہ بچہ یا بچی برطانوی بادشاہت کی تیسرے درجے پر ہوگا۔

ملکۂ برطانیہ کے بعد تخت کے وارث شہزادہ چارلس ہیں جن کے بیٹے شہزادہ ولیم ہیں جو کہ ان کے بعد تخت کے وارث ہوں گے۔

یہ نیا آنے والا بچہ یا بچی اس درجہ بندی میں شہزادہ ہیری کی جگہ لے گا جو اس درجہ بندی میں اس وقت تیسرے درجے پر ہیں۔

کیٹ اور ولیم کے گھر پیدا ہونے والا یہ بیٹا یا بیٹی ایک دن برطانوی فوج کا سربراہ، چرچ آف انگلینڈ کا گورنر، دولت مشترکہ کا سربراہ اور بلاخر سولہ ممالک کا سربراہ بنے گا۔

برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے ٹویٹ کے ذریعے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’اس خبر سے وہ بہت خوش ہیں اور دونوں بہت اچھے ماں باپ ثابت ہوں گے۔‘

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔