گھانا: جان مہاما کی کامیابی کا اعلان

آخری وقت اشاعت:  پير 10 دسمبر 2012 ,‭ 00:32 GMT 05:32 PST

صدارتی انتخاب میں ووٹنگ کا تناسب اسی فیصد کے قریب رہا

گھانا کے انتخابی کمیشن نے ملک کے صدارتی انتخاب میں جان مہاما کی کامیابی کا اعلان کیا ہے۔

کمیشن کے مطابق جان مہاما نے صدارتی انتخاب میں پچاس اعشاریہ سات فیصد جبکہ ان کے مدِ مقابل امیدوار نانا اکوفو نے سینتالیس اعشاریہ سات فیصد ووٹ حاصل کیے۔

کمیشن کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخاب میں ووٹنگ کا تناسب اسی فیصد کے قریب رہا۔

انتخابی کمشن کے سربراہ نے میڈیا کو بتایا کہ صدارتی انتخاب کے نتائج کے مطابق وہ جان مہاما کی کامیابی کا اعلان کرتے ہیں۔

ادھر گھانا کے صدر نے تمام سیاسی رہنماؤں اور جماعتوں کو عوام کا فیصلہ تسلیم کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا، ’عوام کی آواز خدا کی آواز ہوتی ہے۔‘

صدارتی نتائج کا اعلان ہوتے ہی پولیس نے مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔

اس سے قبل گھانا کی حزب مخالف نیو پیٹریاٹک پارٹی نے حکومتی جماعت نیشنل ڈیموکریٹک اور انتخابی کمیشن پر انتخاب میں دھاندلی کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

واضح رہے کہ گھانا کا شمار دنیا کی تیزی سے بڑھتی ہوئی معیشت اور افریقہ کے سب سے مستحکم جمہوری ملک کے طور پر ہوتا ہے۔

گھانا کے اپوزیش رہنما اکوفو سنہ دو ہزار آٹھ کے صدارتی انتخاب میں ایک فیصد پوائنٹ سے ہار گئے تھے تاہم انہوں نے ان نتائج کو تسلیم کر لیا تھا۔

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔