امریکی فسکل کلف: معاہدے کی سرتوڑ کوششیں

آخری وقت اشاعت:  پير 31 دسمبر 2012 ,‭ 23:26 GMT 04:26 PST
براک اوباما

صدر اوباما نے امریکی عوام سے کہا کہ وہ فسکل کلف کو روکنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں

کانگریس میں ڈیموکریٹک اور ریپبلیکن پارٹیوں کے اراکین آخری سر توڑ کوشش کر رہے ہیں کہ کسی طرح ایک نکتے پر اتفاق ہو جائے اور معاشی بحران کو آنے سے روکا جا سکے۔ پہلی جنوری کو تمام طبقوں کے ٹیکسوں میں اضافہ ہو جائے گا اور اخراجات میں خودکار کٹوتی نافذالعمل ہو جائے گی۔

کانگریس کے اراکین کے لیے کسی متبادل بجٹ پر متفق ہونا بہت ضروری ہے تاکہ اس سے ’فسکل کلف‘ سے بچا جا سکے۔ اقتصادی ماہرین کا خیال ہے کہ اگر ایسا نہ ہوا تو امریکہ دوبارہ کساد بازاری کی زد میں آ سکتا ہے اور اس سے عالمی اقتصادیات پر بھی برا اثر پڑے گا۔

اس سے پہلے امریکی صدر براک اوباما نے ریپبلیکنز پر اس معاہدے پر متفق ہونے کے لیے دباؤ بڑھایا جس سے ملک کو ’فسکل کلف‘ سے بچایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے ریپبلیکنز کو معاہدے پر جمود کا ذمہ دار ٹھہرایا اور کہا کہ وہ (ریپبلیکنز) صرف یہ چاہتے ہیں کہ امیروں کے لیے ٹیکس میں سہولتیں محفوظ رہیں۔

صدر اوباما نے اقتصادی منڈیوں پر اس کے برے اثرات کے متعلق خبردار کیا۔

’میرا خیال ہے کہ اگلے اڑتالیس گھنٹوں کے دوران عوام اس بات کو سمجھ جائیں گے کہ ہم نظریات میں اختلافات کے باوجود متوسط طبقے کو ٹیکسوں سے بچانا چاہتے ہیں تاکہ یہ ہماری معیشت پر برا اثر نہ ڈالے۔

ڈیموکریٹس اور ریپبلیکن دونوں یہی چاہتے ہیں کہ متوسط طبقے پر ٹیکس نہ بڑھایا جائے۔ ہم سب اس پر رضامند ہیں اور اگر ہم ایسا کر سکے تو فسکل کلف کا اثر ٹوٹ جائے گا۔

اور اس کے بعد ہم تفصیلی بحث کریں گے کہ کیسے معیشت کو بہتر بنایا جائے اور خسارے کو کم کیا جائے۔‘

انہوں نے امریکی عوام کو یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ فسکل کلف کو روکنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔