جمی سیول سکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 12 جنوری 2013 ,‭ 00:33 GMT 05:33 PST

سیول ساٹھ، ستر اور اسی کی دہائیوں میں باقاعدگی سے ٹی وی پر پیش ہوتے تھے

پولیس کی جانب سے سامنے آنے والی معلومات کے مطابق ٹی وی پریزینٹر جمی سیول نے پچاس سال کے دوران بچوں، بالغوں اور تیرہ ہسپتالوں میں مریضوں کو جنسی بدسلوکی کا نشانہ بنایا۔

جمی سیول پر پچاس سال کے دوران لگنے والے الزامات میں ایک آٹھ سالہ بچے سے بدسلوکی کا واقعہ بھی شامل ہے۔

جمی سیول کا سال دو ہزار گیارہ میں چوراسی سال کی عمر میں انتقال ہواتھا اور پولیس کے مطابق وہ جنسی شکاری تھے، اور کہا جاتا ہے کہ انھوں نے چالیس سال کے عرصے میں کم سن لڑکیوں سمیت بہت سی خواتین کو جنسی جارحیت کا نشانہ بنایا۔

پولیس اور فلاحی ادارے این ایس پی سی سی کی رپورٹ کے مطابق اٹھائیس پولیس سٹیشنز کی حدود میں دو سو چودہ جرائم ریکارڈ کیے گئے اور ان میں چونتیس جنسی زیادتی یا رسائی حاصل کرنے کے واقعات شامل ہیں۔

میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرین کے بیانات سے لوٹ مار کرنے والے جنسی مجرم کی وسیع پیمانے پر جنسی بدسلوکی کی مجبور کن تصویر سامنے آئی ہے۔

فلاحی ادارے این ایس پی سی سی کے مطابق جمی سیول ایک سو انتیس سالہ تاریخ میں سب سے زرخیز جنسی مجرم تھا۔

تنظیم میں بچوں کی تحفظ کا مشورہ اور آگاہی کے بارے میں ڈائریکٹر پیٹر واٹ کا کہنا ہے کہ’بغیر کسی شک کے وہ سب سے بڑے زرخیز جنسی مجرم تھےجن سے ہمارا سامنا ہوا اور ہر ایک نمبر ایک متاثر ہے جو کبھی بھی انصاف حاصل نہیں کر سکے گا کیونکہ وہ مر چکا ہے‘۔

دریں اثناء کراؤن پراسیکیویشن سروس نے معافی مانگی ہے کہ وہ سال دو ہزار نو میں اس وقت جمی سیول کے خلاف قانونی کارروائی نہیں کر سکی تھی جب وہ زندہ تھے۔

سیول ساٹھ، ستر اور اسی کی دہائیوں میں باقاعدگی سے ٹی وی پر پیش ہوتے تھے۔

جیمی سیول کا سکینڈل سامنے آنے پر چون روز تک بی بی سی کے سربراہ رہنے والے اینٹ وسل کومستعفی ہونا پڑا تھا۔

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔