برازیل: ایمیزون میں درختوں کی گنتی

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 26 جنوری 2013 ,‭ 02:12 GMT 07:12 PST

برازیل کی حکومت نے 2009 میں وعدہ کیا تھا کہ وہ 2020 تک ایمیزون میں جنگلات کی کٹائی کو 80 فیصد کم کر دے گا

برازیل کی حکومت نے ایمیزون کے بارانی جنگلات میں درختوں کی گنتی کرنے اور ریکارڈ بنانے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

ملک کے وزارت جنگلات کا کہنا ہے کہ درختوں کی گنتی میں چار سال لگیں گے۔ اور اس ریکارڈ میں دنیا کے اس سب سے بڑے جنگل میں درختوں کی اقسام، مٹی اور بائیو ڈائورسٹی یا حیاتیات کے تنوع کا ڈیٹا ہوگا۔

اخری دفعہ اتنا بڑا سروے تیس سال پہلے کیا گیا تھا۔اس وقت اس بارانی جنگل کو ٹمبر مافیا کا خطرہ تھا۔

برازیل کی حکومت نے 2009 میں وعدہ کیا تھا کہ وہ 2020 تک ایمیزون میں جنگلات کی کٹائی کو 80 فیصد کم کر دے گا۔

حکام کے مطابق بیس سال سے شروع نگرانی کے بعد 2012 میں ایمیزون کی تباہی میں انتہائی کمی آئی۔لیکن وزراء کا کہنا ہے کہ وہ زیادہ مؤثر اقدامات کرتے اگر ان کے پاس صحیح ڈیٹا ہوتا۔

وزیر جنگلات انتونیو کارلوس ہیومل نے ایمیزون کا ریکارڈ بنانے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ’ ہم اس بارانی جنگل کو اندر سے جان سکیں گے۔‘

ماحولیات کے وزیر ازبیلا ٹیکسیرہ کے مطابق یہ ریکارڈ حکومت کو ماحول کے متعلق پالیسیاں بنانے میں مدد دے گا۔

انہوں نے کہا کہ’مثال کے طور پر ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر بات جیت میں۔ ہمیں پتہ چل جائے گا کہ ہمارے پاس کتنا جنگل ہے اور وہ کس حالت میں ہے۔ ہمیں مختلف سپیشیز کے بارے میں معلومات ہو جائیں گی اور پتہ چلے گا کونسے سپیشیز ختم ہو رہے ہیں۔ ہمیں جنگلات کی تقسیم اور اس کے معاشی استعمال کے بارے میں معلومات حاصل ہوں گی۔‘

برزیل کے قومی بینک کے مطابق وہ اس پروجیکٹ کے لیے 33 ملین امریکی ڈالر کی رقم مہیا کرے گا۔

برازیل کے ایمیزون کی اخری دفعہ سروے 1970 کی دہائی میں ہوا تھا جو 1983 میں شائع ہوا۔

وزیر جنگلات کا کہنا ہے کہ یہ سروے جیسے ہوتا رہے گا اس کی رپورٹ سالانہ کے حساب سے شائع ہوگی۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔