چین میں پل گرنے سے متعدد افراد ہلاک

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 1 فروری 2013 ,‭ 06:06 GMT 11:06 PST

چین میں نئے سال کی خوشی میں بڑے پیمانے پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا جاتا ہے

چین کے سرکاری میڈیا نے کہا ہے کہ آتش بازی کا سامان لے جانے والے ایک ٹرک میں اس وقت دھماکا ہوا جب وہ ایک پل سے گزر رہا تھا، جس سے پل کا ایک حصہ گر گیا۔

دھماکے سے ہنان صوبے میں جی30 ہائے وے پر پل کا 80 میٹر کا حصہ تباہ ہو گیا۔

چائنا ریڈیو انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ اس حادثے میں کم از کم 26 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جب کہ شن ہوا خبررساں ادارے نے چار افراد کے ہلاک ہونے اور آٹھ کے زخمی ہونے کی اطلاع دی ہے۔

پل مہندم ہونے سے اس پر سفر کرنے والی متعدد گاڑیاں نیچے گر گئیں۔

شن ہوا نے بتایا ہے کہ چھ گاڑیوں کو ملبے میں سے نکال لیا گیا ہے جب کہ تلاشی کی کارروائیاں جاری ہیں۔

مائیکروبلاگنگ کی ویب سائٹوں پر نشر کی جانے والی تصاویر میں تباہ شدہ ٹرک، ملبہ اور مہندم شدہ پل کے حصے دکھائے گئے ہیں۔ ایک تصویر میں ایک ٹرک دکھایا گیا ہے جو خطرناک طریقے سے پل کے کنارے پر جھکا ہوا ہے۔

چین کا نیا سال ایک ہفتے بعد شروع ہو رہا ہے۔ اس موقعے پر بڑے پیمانے پر آتش بازی کا مظاہرہ کیا جاتا ہے۔

اسی بارے میں

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔