’شہاب ثاقب کی بارش کے باعث چار افراد زخمی‘

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 15 فروری 2013 ,‭ 07:38 GMT 12:38 PST

اطلاعات کے مطابق وسطی روس میں شہاب ثاقب کی بارش کے باعث کئی افراد زخمی ہوئے ہیں جبکہ املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق روس کے علاقے یوورول پر جلتے ہوئے شہاب ثاقب گرتے ہوئے سینکڑوں کلومیٹر دور سے دیکھے جا سکتے ہیں۔

یوورول کے علاقے چیلجیابنسک کے ایک رہائشی کا کہنا ہے کہ شہاب ثاقب کی بارش کے باعث زمین لرز رہی ہے، کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ رہے ہیں اور گاڑیوں کے الارم بج رہے ہیں۔

چیلجیابنسک سے دو سو کلومیٹر دور یکاترنبرگ کے علاقے کے ایک رہائشی نے برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کو بتایا کہ وہ شہاب ثاقب کی بارش کو دیکھ سکتے ہیں۔

روس کی وزارت ایمرجنسیز کے ترجمان نے خبر رساں ایجنسی انٹر فیکس کو بتایا ’شہاب ثاقب کا ٹکڑا چیلجیابنسک علاقے کے اوپر پھٹا ہے۔‘

چیلجیابنسک میں ایک عینی شاہد نے رائٹرز کو بتایا کہ جمعہ کی صبح ایک زوردار دھماکہ ہوا جس کے باعث انیس منزلہ عمارت لرز اٹھی۔

انٹر فیکس کے مطابق چار افراد زخمی ہوئے ہیں۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔