ایمازون پر ’ریپ‘ ٹی شرٹ کی فروخت

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 2 مارچ 2013 ,‭ 15:43 GMT 20:43 PST

انٹرنیٹ پر چیزیں بیچنی والی کمپنی ایمازون اب بھی اس امریکی کمپنی کے کپڑے بیچ رہی ہے جس کی ٹی شرٹ نے تنازع کھڑا کردیا تھا جس پر لکھا تھا ’کیپ کام اینڈ ریپ اے لاٹ‘ (پرسکون رہو اور زیادہ ریپ کرو)۔

جمعہ کو امریکی کمپنی سولڈ گولڈ بومب نے ٹی شرٹ کی فروخت پر معذرت کی اور سٹاک کو ہٹا لیا۔

ہفتے کے روز اس کمپنی نے ٹی شرٹس فروخت کے لیے متعارف کرائیں جن پر درج تھا ’پرسکون رہو اور اس کو مارو‘۔

تاہم ایمازون نے اس بارے میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

یاد رہے کہ دوسری جنگِ عزیم کے دوران پروپیگینڈہ کا نعرہ تھا ’پرسکون رہو اور بڑھتے جاؤ‘۔

ہفتے کے روز تقریباً ساڑھے آٹھ ہزار ٹی شرٹس ایمازون کی ویب سائٹ پر فروخت کے لیے دستیاب ہیں۔ ان ٹی شرٹس پر لکھا ہوا ہے ’پرسکون رہو اور چاقو مارو‘ اور ’پرسکون رہو اور زیادہ ٹٹولو‘۔

سولڈ گولڈ بومب کمپنی نے ایک بیان میں کہا ’ہمیں اطلاع ملی ہے کہ ہماری کچھ ہتک آمیز ٹی شرٹس فروخت ہو رہی ہیں اور یہ صرف برطانیہ ہی میں فروخت ہو رہی ہیں۔ ہم نے فوری طور پر ان ٹی شرٹس کی فروخت بند کر دی ہیں۔ یہ کمپیوٹر پرنٹنگ میں غلطی کے باعث متنازع ٹی شرٹس بنی ہیں۔‘

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔