ہیلی کاپٹر کا حادثہ، پانچ امریکی فوجی ہلاک

آخری وقت اشاعت:  منگل 12 مارچ 2013 ,‭ 02:23 GMT 07:23 PST

افغانستان میں حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر کے ایک حادثے میں پانچ امریکی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔

افغانستان میں تعینات غیر ملکی افواج ایساف کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حادثہ پیر کو جنوبی افغان صوبے قندھار میں پیش آیا۔

بیان کے مطابق ہیلی کاپٹر ضلع دامان میں گر کر تباہ ہوا ہے اور اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

ایساف نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جس علاقے میں یہ حادثہ پیش آیا اس وقت وہاں دشمنوں کی کوئی سرگرمیاں نہیں تھیں۔

امریکی فوج کے حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والے تمام فوجی امریکی تھے اور حادثہ خراب موسم کی وجہ سے پیش آیا۔

افغانستان میں غیر ملکی افواج کے ہیلی کاپٹرگرنے کے کئی واقعات پیش آ چکے ہیں اور ان میں سے کچھ حادثوں اور کچھ شدت پسندوں کے حملوں میں تباہ ہوئے۔

گذشتہ سال اگست میں افغانستان کے جنوبی علاقے میں امریکہ کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گرنے کے نتیجے میں سات امریکی فوجیوں سمیت گیارہ افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔