برطانیہ میں برفبانی طوفان سے زندگی درہم برہم

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 23 مارچ 2013 ,‭ 19:01 GMT 00:01 PST

برفباری سے آمد و رفت پر سب سے زیادہ اثر پڑا ہے

برطانیہ میں زبردست برفباری اور تیز بارشوں سے عام زندگی متاثر ہوئی ہے اورملک کے بیشتر حصوں میں آمد و رفت کا نظام درہم برہم ہوگيا ہے۔

خراب موسم کے سبب سکول میں طلبہ کی حاضری برائے نام ہے اور دیگر کام بھی متاثر ہوئے ہیں۔

جنوب مغربی علاقے میں بارش سے سیلاب کے لیے خبردار کیا گیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصے میں زبردست برفباری کے کا خطرہ ظاہر کیا ہے۔

خراب موسم کے سبب تقریبا ایک ہزار سکول بند ہیں اور شمالی آئر لینڈ کے علاقے میں تقریباً 50 ہزار مکانوں میں بجلی نہیں ہے۔

بی بی سی کے نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ بھاری برفباری کے سبب شمالی برطانیہ کے تقریبا تمام علاقوں میں نقل و حمل کا نظام متاثر ہوا ہے جس سے سفر کرنا مشکل ہوگیا ہے۔

خبروں میں کہا گیا ہے کہ اس علاقے میں آٹھ سے لے کر 16 انچ تک برف گرسکتی ہے جس سے آمد و رفت بری طرح متاثر ہوگي۔

شمالی آئر لینڈ میں طوفانی ہواؤں اور برفباری کے سبب بجلی کی سپلائی متاثر ہوئي ہے جس سے تقریبا 37 ہزار مکانوں میں بجلی نہیں ہے۔ علاقے میں بہت سے سکول بھی بند ہیں۔

اطلاعات کے مطابق لوکارنوال کے پاس ایک مکان کی منہدم ہونے کے بعد مکان میں تلاشی اور امدادی کام جاری ہے۔

پولیس اور امدادی حکام یہ معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ جب گھر منہدم ہوا تو اس کے اندر تو کوئی نہیں تھا۔

خبروں کے مطابق اس میں ایک 60 سالہ خاتون مقیم تھیں جن کے بارے میں ابھی تک کچھ معلوم نہیں ہو سکا۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ برفباری کا یہ سلسلہ سنیچر اور اتوار کو بھی جاری رہ سکتا ہے۔

انگلینڈ میں تقریبا ایک ہفتے بعد ہی سرکاری طور پر موسم گرما کا آغاز ہونے والا ہے اور اس موقعے پر اس قدر برفباری سے سبھی پریشان ہیں۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔