قندھار: سڑک کنارے بم سے دس شہری ہلاک

Image caption اس وقت تک کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے

جنوبی افغانستان میں پولیس کا کہنا ہے کہ سڑک کنارے نصب ایک بم پھٹنے سے دس شہری ہلاک ہوگئے ہیں جن میں عورتیں اور بچے شامل ہیں۔

یہ واقعہ قندھار صوبے میں پیش آیا ہے جب ایک مسافر گاڑی دیسی ساخت کے ایک بم سے ٹکرائی۔

اس حملے میں دیگر بارہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اس وقت تک کسی گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ طالبان نے اس ماہ کے آغاز میں اپنی کارروائیوں میں اضافہ کر دیا تھا۔

قندھار صوبے کی پولیس کے سربراہ عادالرازق نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ یہ دھماکہ آرگستان کے ضلع میں پیش آیا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں چار خواتین اور تین بچے بھی شامل تھے۔

اسی بارے میں