’درجنوں غیر قانونی تارکین وطن لاپتہ‘

آسٹریلوی حکام کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا کے جزیرے جاوا کے قریب غیر قانونی تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوب جانے کے باعث ایک شخص ہلاک جبکہ درجنوں لاپتہ ہو گئے ہیں۔

آسٹریلیا کی میری ٹائم سیفٹی اتھارٹی کا کہنا ہے کہ یہ کشتی آسٹریلیا کی جانب آ رہی تھی جب یہ حادثہ پیش آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق ایک اندازے کے مطابق اس کشتی میں ایک سو افراد سوار تھے جن میں سے ساٹھ افراد لاپتہ ہیں۔

یہ حادثہ اس وقت پیش آیا ہے جب آسٹریلوی وزیر اعظم کیون رڈ نے کہا چند روز قبل اعلان کیا تھا کہ غیر قانونی تارکین وطن کو آسٹریلیا میں پناہ نہیں دی جائے گی۔

اطلاعات کے مطابق اس کشتی میں ایران اور سری لنکا سے تعلق رکھنے والے افراد سوار تھے۔ اس کشتی میں سے اس وقت دھواں نکلنا شروع ہو گیا جب یہ کشتی جاوا سے روانہ ہوئی۔

اس کشتی میں 61 ایرانی باشندوں کے ہمراہ سوار ایک ایرانی شخص نے سڈنی ڈیلی ٹیلیگراف کو بتایا ’صرف میں ہی بچا ہوں۔‘

اسی بارے میں