ولیم اور کیٹ نے بیٹے کا نام جارج رکھا ہے

برطانوی شاہی محل کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ ولیم اور ڈچز کیٹ مڈلٹن نے اپنے بیٹے کا نام جارج ایلیگزینڈر لوئی رکھا ہے۔

برطانوی تخت کے تیسرے دعویدار پرنس جارج آف کیمبرج کہلائے جائیں گے۔

کہا جا رہا ہے کہ ملکہ کو ان کا نام اس وقت بتایا گیا جب انہوں نے بدھ کو نومولود کو پہلی بار دیکھا۔

شپزادہ ولیم، ڈچز مڈلٹن اور شہزادہ جارج نے رات کینزینکٹن محل میں رات گزاری اور صبح وہ مڈلٹن خاندان کے ہاں بکلبیری چلے گئے۔

سٹے بازوں میں نام کے حوالے سے جارج سب سے فیورٹ تھا۔

برطانوی شاہی خاندان میں اب تک چھ جارج گزر چکے ہیں جن میں ملکہ کے والد بھی شامل ہیں۔

لوئس شہزادہ ولیم کا چوتھا نام ہے۔

بی بی سی کے پیٹر ہنٹ کا کہنا ہے کہ ملکہ کا درمیانہ نام ایلیگزینڈرہ ہے اور کہا جا رہا ہے کہ نومولد بچے کا نام ملکہ کے والد پر رکھا گیا ہے۔

ماضی کے مقابلے میں اس بار بچے کا نام کافی جلد رکھ لیا گیا ہے۔

1982 میں شہزادہ ولیم کا نام سات روز بعد رکھا گیا تھا جبکہ 1948 میں شہزادہ چارلس کا نام ایک ماہ بعد رکھا گیا تھا۔

اسی بارے میں