چارگاڑیوں کے ٹکر سے ایک شخص ہلاک

برطانیہ کی کاؤنٹی ایسیکس میں ایک موسیقی کے میلے کے قریب ایک راہگیر کو چار گاڑیوں نے ٹکر مار کر ہلاک کر دیا۔

یہ حادثہ سنیچر کی صبح شمالی فام برج میں برنہام روڈ پر ہوا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں ہلاک ہونے والا شخص کا تعلق سرے سے تھا جس کی عمر تیس کی دہائی میں تھی۔

انھوں نے کہا کہ اس شخص کو کم از کم چار گاڑیوں نے ٹکر ماری۔

پولیس افسروں کا ماننا ہے کہ اس آدمی نے ووڈہام روڈ پر براؤن سٹاک میوزک میلے میں شرکت کی۔

پولیس کے ایک ترجمان نے کہا کہ میلے میں شرکت کے بعد ’وہ شاید کھیتوں یا سڑک کے کنارے پیدل چل کر فام برج کی طرف گئے۔‘

انھوں نے کہا کہ’وہ نیلے رنگ کے کپڑے پہنے ہوا تھا۔‘

حادثے کے بعد پولیس کی طرف سے ابتدائی تحقیقات کے دوران سڑک کو آٹھ گھنٹے تک بند رکھا گیا۔

اسی بارے میں