پاپائے روم کو بیس سال پرانی کار کا تحفہ

Image caption میری رینو فور کار سے بہتر کیا تحفہ ہو سکتا ہے؟ ۔ پادری زوکا

ایک اطالوی پادری نے عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسز کو بیس سال پرانی رینو فور کار تحفے میں دی ہے تاکہ وہ ویٹیکن سٹی کے اندر خود ہی گھوم پھر سکیں۔

تیس لاکھ کلومیٹر چلی ہوئی یہ گاڑی پاپائے روم کو پادری رینزو زوکا نے دی۔ اطلاعات کے مطابق پاپائے روم نے یہ گاڑی چلانا شروع کر دی ہے۔

اپنے سادہ اندازِ زندگی کے لیے مشہور، پوپ فرانسز کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ملک آرجنٹینا میں بھی یہی گاڑی چلاتے تھے۔

پوپ فرانسس کی ایسٹر پر قیامِ امن کی اپیل

پوپ فرانسس نے قیدیوں کے پاؤں دھوئے

پوپ کی پینٹ ہاؤس پر سادہ اپارٹمنٹ کو ترجیح

مسیحی چرچ کے اخراجات میں کمی کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے پاپائے روم نے حکام سے کہا ہے کہ وہ مہنگی کرائے کی گاڑیاں استعمال کرنے سے گریز کریں۔

پادری رینزو زوکا کا کہنا تھا کہ وہ پاپائے روم کی جانب سے چرچ کے اخراجات میں کمی کی کوششوں سے متاثر ہوئے تھےآ انہوں نے ایک اطالوی جریدے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پاپائے روم کو ایک تحفہ دینا چاہتے ہیں۔

انہوں نے اپنے اس انٹرویو میں کہا تھا کہ ’میری رینو فور کار سے بہتر کیا تحفہ ہو سکتا ہے؟‘

پادری زوکا کا کہنا ہے کہ انہوں اس وقت حیرانگی ہوئی جب پاپائے روم نے فون کر کے ان کے تحفے کی پیشکش قبول کر لی۔

سنیچر کے روز پادری زوکا اپنی کار لے کر ویٹیکن سٹی پہنچ گئے۔ بی بی سی کے ڈیوڈ ولی کا کہنا ہے کہ پاپائے روم کے محافظ اس وقت دنگ رہ گئے جب پوپ فرانسز نے گاڑی کی چابیاں لیں، گاڑی میں بیٹھے اور خود ہی چلاتے ہوئے چلے گئے۔

اسی بارے میں