اوباما کی نواز شریف کو ملاقات کی دعوت

Image caption نواز شریف ان دنوں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں شرکت کے لیے امریکہ میں ہیں

امریکی صدر براک اوباما نے پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کو واہٹ ہاوس میں تیئس اکتوبر کو ملاقات کی دعوت دی ہے۔

امریکی وائٹ ہاوس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے صدر اوباما تیس اکتوبر کو وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کا خیرمقدم کریں گے۔

بیان میں کہا کہ گیا کہ وزیر اعظم نواز شریف کا دورہ پاکستان اور امریکہ کے درینہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کریں گے۔ بیان میں کہا گیا کہ اس دورے میں باہی امور جس میں توانائی، تجارت، اقتصادی ترقی، حطے کے استحکام اور انسداد دہشت گردی پر تعاون کو مستحکم کرنے میں مدد ملے گی۔

بیان میں کہا گیا کہ امریکی صدر براک اوباما وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات میں بات چیت کے دوران پاکستان کو مستحکم، محفوظ اور خوشحال بنانے کے لیے تبادلہ خیال کریں گے۔