آٹھ عشروں بعد شادی کا فیصلہ

پیراگوائے کے ایک ضعیف جوڑے نے اسی سال تک اکھٹے زندگی گزارنے کے بعد نے مذہبی طور پر شادی کر لی ہے۔

دولہے جوزے مینوئل کی عمر 103 جبکہ دلہن مارٹینا لوپیز کی عمر 99 برس ہے۔

دولہا ویل چیر پر بیٹھ کر شادی کی تقریب میں شریک ہو ئے۔

شادی کی تقریب جوڑے کی گھر کے لان میں ہوئی۔

شادی کی تقریب میں ان کی آٹھ بچوں، پچاس نواسے، نواسیوں، پوتے، پوتیوں، پینتیس پڑپوتے، پڑپوتیوں، پڑنواسے، پڑنواسیوں اور ان کی اگلے نسل کے بیس بچوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر پادری نے کہا کہ انہوں نے اس سے پہلے اتنی عمر کے نئے شادی شدہ جوڑے کو نہیں دیکھا۔

اس جوڑے نے انچاس برس پہلے بھی ایک سول میرج کی تھی لیکن انہوں نے مذہبی طور پر شادی نہیں کی تھی۔

ننانوے سالہ دلہن مارٹینا نے کہا کہ مذہبی شادی پر بہت جذباتی ہو رہی ہیں۔

خِاندان نے کہا ہے کہ سینٹا روزا ڈی ایکوارے میں اس شادی کے بعد ایک پارٹی کا انتظام کیا جائے گا۔