روسی رہنما لینن کے مجسمے کہاں کہاں ہیں

یوکرین کے شہر کیو میں مظاہرین نے 1917 کے انقلاب کے رہنما لینن کا مجسمہ گرا دیا لیکن کئی مجسمے ابھی بھی باقی ہیں۔ لیکن ان میں سے پانچ مجسمے کہاں ہیں ان کا ذکر مندرجہ ذیل ہے۔

سیئیٹل،امریکہ

سیئیٹل کے مضافاتی علاقے فرمونٹ میں لینن کا مجسمہ موجود ہے جو کہ 1990 کے شروع میں یہاں لگایا گیا۔ یہ مجسمہ سیئیٹل میں انگریزی کے استاد لوئس کارپینٹر اپنا مکان گروی رکھوا کر لئے تھے تاکہ اس کو سلووینیا کے پوپریڈ سے بچایا جاسکے۔ یہ مجسمہ فاسٹ فوڈ کے ریسٹورنٹس کے باہر لگا ہوا ہے اور خاص موقعوں پر اس پر بتیاں لگا کر اس کو سجایا جاتا ہے۔

قطب جنوبی

دسمبر 1958 میں روسی سائنسدانوں نے امریکہ کی جانب سے بیس کی تعمیر کے جواب میں اپنے بیس کیمپ کی چھت پر پلاسٹک سے بنا ہوا لینن کا دھڑ لگایا۔ آج اس بیس کیمپ کا سراغ صرف اس دھڑ سے لگایا جا سکتا ہے کیونکہ باقی بیس کیمپ برف میں ڈھکا ہوا ہے۔

ازلنگٹن، برطانیہ

لندن کی فنزبری کونسل نے دوسری جنگ عزیم میں روس کے ساتھ اتحاد کے جشن میں لینن کا دھڑ لگایا تھا۔ اس دھڑ کو روس سے ہجرت کر کے آئے ہوئے آرکیٹیکٹ نے بنایا۔ یہ دھڑ پہلے لینن کے لندن میں واقعے مکان کے کے قریب ہولفرڈ سکوائر میں لگایا گیا تھا لیکن اس کو کئی بار وڑا پھوڑا گیا۔ اس وجہ سے اب یہ مجسمہ ازلنگٹن کے عجائب گھر میں پڑا ہے۔

ترہنکت، یوکرائن

یہ مجسمہ کیو سے کچھ زیادہ دور نہیں ہے۔ لیکن مظاہرین کا اس تک پہنچنا مشکل ضرور ہے۔ وجہ یہ ہے کہ لینن کے دھڑ کا مجسمہ ترہنکت کے زیرِ آب عجائب گھر میں پڑا ہے۔ اس عجائب گھر میں سابق سوویت یونین کے کئی لیڈران کے مجسمے پڑے ہیں۔

کیوریاگو، اٹلی

مغربی یورپ کے چند ممالک میں سے ایک اٹی ہے جہاں پر لینن کا مجسمہ ہے۔ یہ مجسمہ اٹلی کے شہر بلونیا کے قریب واقعے قصبے کیوریاگو کے سکوائر میں نصب ہے۔ اس قصبے کی ویب سائٹ کے مطابق اس مجسمے پر مقامی سوشلسٹ جماعت میں گرما گرم بحث ہوئی تھی۔ اس بحث کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ لینن کو ’آنریری شہری‘ کی رتبہ دیا جائے۔

اسی بارے میں