بمبارڈیئر کا بے نام گاہک کے ساتھ دس جہازوں کا سودا

Image caption بمبارڈیئر نے رواں برس ہی مسافر بردار طیاروں کی مارکیٹ میں قدم رکھا ہے

کینیڈا کی جہاز ساز کمپنی بمبارڈیئر نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایک بے نام گاہک کے ساتھ دس چیلنجر بزنس جیٹ طیاروں کا سودا کیا ہے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ گاہک نے نام ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی تھی جسے مان لیا گیا ہے۔

یہ دس چیلینجر 350 بزنس جیٹ کا سودا کمپنی کے مطابق دو کروڑ 59 لاکھ ڈالر کے عوض طے پایا ہے۔

بمبارڈیئر دنیا میں جہاز سازی کی صنعت میں بہت بڑا نام ہے اور اس نے رواں سال میں 110 سے 135 مسافروں کو لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے جہازوں کی ’سی سیریز‘ کا اجرا کیا۔

یہ بمبارڈیئر کا ایک ہفتے میں دوسرا بڑا سودا ہے ۔ رواں ہفتے ہی بمارڈیئر نے دو کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے عوض پانچ چیلنجر 500s اور پانچ چیلنجر655s کا سودا کیا تھا۔

بمبارڈیئر دنیا میں بزنس طیارے بنانے کی بڑی کمپنیوں میں سے ایک مانی جانی جاتی ہے اور اب وہ ’شارٹ ہال‘ یعنی 100 سے 150 مسافروں کو لیجانے والے مسافر بردار طیاروں کی مارکیٹ میں بوئنگ اور ایئر بس کے مقابلے میں آگئی ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس کے طیارے بوئنگ طیاروں سے کم از کم 20 فیصد کم ایندھن خرچ کرتے ہیں۔

کمپنی نے کہا ہے کہ ’بے نام‘ گاہک کو بیچے جانے والے جہازوں میں سٹینڈرڈ آلات لگائے جائیں گے۔

اسی بارے میں