جرمن چانسلر سکیئنگ کرتے ہوئے زخمی

Image caption انگیلا میرکل سکی انگ ریس میں حصہ لے رہی تھیں

جرمن چانسلر انگیلا میرکل سوئٹزرلینڈ میں سکی اِنگ کرتے ہوئے زخمی ہو گئی ہیں اور ان کی کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے۔

انگیلا میرکل کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ جرمن چانسلر اگلے کم از کم تین ہفتوں تک بستر پر رہیں گی اور ان کی تمام مصروفیات منسوخ کر دی جائیں گی۔

ہڈی ٹوٹنے کے لیے علاوہ جرمن چانسلر کو اور بھی چوٹیں آئی ہیں۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے مشہور کار ریسر مائیکل شوماکر بھی سکی انگ کرتے ہوئے شدید زخمی ہو گئے تھے۔