دس چیزیں جن سے ہم گذشتہ ہفتے لاعلم تھے

Image caption حال ہی میں ایسے جڑواں بیت الخلا پر سوشل میڈیا پر کافی بحث ہوئی تھی

1: سرمائی اولمپکس کے لیے سوچی میں نظر آنے والے جڑواں بیت الخلا روس کے فٹبال سٹیڈیمز میں عام پائے جاتے ہیں

مزید معلومات کے لیے پڑھیں ( این پی آر)

2: چینی کا سفوف چھڑک کر کنکریٹ کو تیزی سے ٹھوس شکل اختیار کرنے سے روکا جا سکتا ہے۔

مزید معلومات کے لیے پڑھیں ( ڈیلی میل)

3: دنیا میں اب تک پائی جانے والی کینسر کی سب سے قدیم قسم 11 ہزار برس پرانی ہے اور یہ کتوں کو ہونے والا کینسر ہے۔

مزید معلومات کے لیے کلک کریں اس لنک پر

4: سویڈن میں سنہ 1979 سے تھپڑ مارنے سے لے کر بال کھینچنے تک ہر قسم کی جسمانی سزا دینے پر پابندی عائد ہے۔

مزید معلومات کے لیے اس لنک پر کلک کریں

5: برطانوی چمگادڑیں سمندر عبور کر کے وسطی یورپ تک سفر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ AP
Image caption ویاگرا کو جنسی قوت میں اضافے کے لیے کارگر دوا سمجھا جاتا ہے

مزید معلومات کے لیے کلک کریں

6: جاپانی کسانوں کی اوسط عمر 70 برس ہے۔

مزید معلومات کے لیے پڑھیں (فنانشل ٹائمز)

7۔ ایران میں سرکاری نشریاتی اداروں میں آلاتِ موسیقی دکھانے پر گذشتہ 30 سال سے پابندی عائد ہے۔

مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں

8: پہلی جنگِ عظیم میں گیلی پولی کی لڑائی میں آسٹریلوی باشندوں سے زیادہ فرانسیسی ہلاک ہوئے۔

مزید معلومات کے لیے کلک کریں

9: برطانیہ کی شاہی فضائیہ طبی ادویات کے اپنے ذخیرے میں جنسی قوت میں اضافے کی مشہور دوا ویاگرا بھی رکھتی ہے۔

مزید معلومات کے لیے پڑھیں ( دی ٹائمز)

10: لفظ Hyundai کا تلفظ جنوبی کوریا، برطانیہ اور امریکہ میں علیحدہ علیحدہ ہے اور یہ تینوں تلفظ درست اور تسلیم شدہ ہیں۔

مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں

اسی بارے میں