دس چیزیں جن سے ہم گذشتہ ہفتے لاعلم تھے

تصویر کے کاپی رائٹ l
Image caption ہلیری کلنٹن پہلے امریکی خاتونِ اول، پھر سینیٹر اور پھر امریکی وزیرِ خارجہ بنیں۔

1: ہلیری کلنٹن نے آخری مرتبہ 1996 میں گاڑی چلائی تھی۔

مزید معلومات کے لیے پڑھیں (دی اٹلانٹک)

2: برگنڈی میں بايو ڈائنیمك شراب تیار کرنے والے ژالہ باری کے بعد انگور کی بیلوں کو آرام دینے کے لیے ہومیوپیتھک دوا آرنیکا استعمال کرتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے پڑھیں (فنانشل ٹائمز)

3: 1985 میں سوویت رہنما میخائل گورباچوف نے ظہرانے سے قبل ووڈکا کی فروخت پر پابندی لگا دی تھی۔

مزید معلومات کے لیے اس لنک پر کلک کریں

4:اگر آپ کے بازو پر خارش ہو تو آئینے میں دیکھتے ہوئے دوسرے بازو کو اسی مقام پر کھجانے سے وقتی آرام مل سکتا ہے۔ تاہم یہ آرام اصل بازو کو کھجانے کے مقابلے میں ایک چوتھائی ہی ہوگا۔

تصویر کے کاپی رائٹ Other
Image caption بڑے خصیوں والے نر بندر،گوریلے اور لنگور زیادہ بےوفا ہوتے ہیں

مزید معلومات کے لیے پڑھیں (نیو سائنٹسٹ)

5: اشیائے خوردنی زمین سے 100 فٹ نیچے تک اگائی جا سکتی ہیں۔

مزید معلومات کے لیے پڑھیں (انڈیپینڈنٹ)

6: برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون اور مزاحیہ اداکار ایل مرے دونوں 19ویں صدی کے ناول نگار ولیم تھیکرے کی نسل سے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے پڑھیں (دی ٹائمز)

7: انسانوں میں تمباکو نوشی سے متعلقہ جین نینڈرتھلز (پتھر کے زمانے کے دوسرے مرحلے میں یورپ اور مغربی ایشیا میں پائے جانے والے انسان) سے آیا

مزید معلومات کے لیے کلک کریں

8: زیادہ تر مردوں کو اپنی خواتین ساتھی کے ملبوسات کے ناپ کا اندازہ نہیں ہوتا۔

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption زیادہ تر مردوں کو اپنی خواتین ساتھی کے ملبوسات کے ناپ کا اندازہ نہیں ہوتا

مزید معلومات کے لیے پڑھیں (ڈیلی میل)

9:آپ ڈبہ بند خوراک کا ڈبہ صرف کنکریٹ پر رگڑ کر بھی کھول سکتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے پڑھیں ( ڈیلی ٹیلیگراف)

10:بندروں،گوریلوں اور لنگوروں میں بڑے خصیوں والے نر کے بےوفا ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے پڑھیں (ہفنگٹن پوسٹ)

اسی بارے میں