میتو رنزی کو حکومت بنانے کی دعوت

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption انتالیس سالہ میتو رنزی اٹلی کے سب سے کم عمر وزیر اعظم بننے جا رہے ہیں

اٹلی کے صدر جارجیو نپولتینو نے وزیر اعظم انریکولیتا کے مستعفیٰ ہونے کے بعد فلورنس کے میئر میتو رنزی کو حکومت بنانے کی دعوت دی ہے۔

وزیر اعظم انریکو لیتا اپنی پارٹی کی حمایت کھو دینے کے بعد اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہو گئے ہیں۔ صدر جارجیو نپولتینو نے پیر کے روز ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ میتو رنزی کے ساتھ ڈیڑھ گھنٹے کی ملاقات کے بعد انہیں حکومت بنانے کی دعوت دی ہے۔

میتو رنزی اس سے پہلے کبھی پارلیمنٹ کے ممبر منتخب نہیں ہوئے ہیں اور اب انہیں انریکو لیتا کے سابق اتحادیوں سے معاملات طے کرنے پڑیں گے۔

میتو رنزی جمعرات کے روز وزیر اعظم کا حلف لیں گے اور اسی روز اپنے اتحادیوں سے بات چیت کا سلسلہ بھی شروع کریں گے۔

انتالیس سالہ میتو رنزی اٹلی کے سب سے کم عمر وزیر اعظم بننے جا رہے ہیں۔ ان کی عمر 1922 میں وزیر اعظم بننے والے بینتو مسولینی سے دو ماہ کم ہیں۔

ادھر پیر کے روز آٹھ برسوں میں پہلی بار اٹلی کوقرضہ لینے کے لیے شرح سود میں کم ہوئی ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ قرضے کے لیے سود کی شرح میں کمی کاروباری دنیا کے بارے میں میتو رنزی کی اصلاحات کے وعدوں پر ا عتماد کا اظہار ہے۔

ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ میتو رنزی نے پیر کے روز نوے منٹ تک صدر نپولتینو سے ملاقات کی تھی۔