مصر
اپ کی ڈیوائس پر پلے بیک سپورٹ دستیاب نہیں

مصر میں صحافیوں پر مقدمہ شروع

قاہرہ کی ایک عدالت میں بیس صحافیوں کے خلاف مقدمے کي سماعت شروع ہو رہي ہے جسے عالمی حلقوں میں مصر میں آزادی اظہار کی سخت خلاف ورزی کہا جا رہا ہے۔ عدالت میں پیش ہونے والے ملزمان میں سیٹلائٹ نيوز چينل الجزیرہ کے تین صحافی بھی شامل ہیں جن پر کالعدم تنظیم اخوان المسلمین کی مدد اور مصر کی قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کا الزام ہے۔