دس چیزیں جن سے ہم گذشتہ ہفتے لاعلم تھے

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption ہاتھی کی گرج سے اس کی عمر کا تعین کیا جا سکتا ہے

1: ہاتھی کی گرج سے اس کی عمر کا تعین کیا جا سکتا ہے۔

مزید معلومات کے لیے پڑھیں ( دی ٹائمز)

2: صومالیہ میں لفظ صدر کا ایک اور مطلب ’بڑا سر‘ بھی ہے۔

مزید معلومات کے لیے کلک کریں

3: مالی میں تعینات فرانسیسی فوجیوں کو جو راشن پیک دیا جاتا ہے اس میں چار کورس کھانے ہوتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے پڑھیں ( وال سٹریٹ جرنل)

4: جدید جنگی بحری جہازوں کے اطراف میں میٹرس لٹکا دیے جاتے ہیں تاکہ ایسے افراد کے لیے مشکلات پیدا کی جائیں جو جہاز پر چڑھنے کی کوشش کریں۔

مزید معلومات کے لیے کلک کریں

5: برطانوی ٹی وی شو ’دی گریٹ برٹش بیک آف‘ کی جج میری بیری سپین کے ابذا سپركلب میں 71 سال کی عمر میں گئی تھیں۔

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption ہاتھی کی گرج سے اس کی عمر کا تعین کیا جا سکتا ہے

مزید معلومات کے لیے پڑھیں ( ڈیلی ٹیلیگراف)

6: دنیا میں صرف ایک بین الاقوامی زپ لائن رائیڈ ہے یعنی وہ راستہ جو رسّی سے لٹک کر طے کیا جائے۔ یہ زپ لائن سپین اور پرتگال کے درمیان ہے۔

مزید معلومات کے لیے پڑھیں ( فنانشل ٹائمز)

7: امریکی فوجیوں کو جو فش نگٹس دیے جاتے ہیں لازمی ہے کہ یا تو یہ مچھلی امریکہ ہی میں پکڑی گئی ہو یا پھر امریکی جہاز نے پکڑی ہو۔ تاہم فس نگٹس کے ساتھ جو ڈبل روٹی دی جاتی ہے وہ غیر ملکی ہو سکتی ہے۔

مزید معلومات پڑھیں ( دی اکونومسٹ)

8: سانپ مگرمچھ کو کھا سکتا ہے

تصویر کے کاپی رائٹ AFP
Image caption خلا کا موسم یورپ سے امریکہ جانے والے ہوائی جہازوں کو روٹ تبدیل کرنے پر مجبور کرسکتا ہے

مزید معلومات کے لیے کلک کریں

9: اوکسفرڈ انگلش ڈکشنری کے مطابق کورنش اور ویلش کا انگریزی زبان پر اتنا اثر نہیں رہا جتنا کہ ہوائین، سواہیلی یا زولو کا رہا ہے۔

مزید معلومات کے لیے پڑھیں ( ڈیلی مرر)

10: خلا کا موسم یورپ سے امریکہ جانے والے ہوائی جہازوں کو روٹ تبدیل کرنے پر مجبور کرسکتا ہے۔

مزید معلومات کے لیے پڑھیں ( دی اکونومسٹ)

اسی بارے میں