دس چیزیں جن سے ہم گذشتہ ہفتے لاعلم تھے

تصویر کے کاپی رائٹ Reuters

1: ایک بینک نوٹ میں تیس تک سکیورٹی فیچرز ہو سکتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے پڑھیں (فنانشل ٹائمز)

2: پےکسر کی ہر فلم میں A113 کوڈ ڈالا جاتا ہے۔

مزید معلومات کے لیے پڑھیں (ہفنگٹن پوسٹ)

3: امریکہ کی ریاست پینسلوینیا میں پانچ لہجے ہیں جبکہ دیگر ریاستوں میں دو یا تین لہجے پائے جاتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے پڑھیں (سلیٹ)

4: چوہوں کو مردوں سے آنے والی بو پسند نہیں ہے اور ان کو سٹریس ہو جاتا ہے جو کہ تین منٹ کی تیراکی کے متبادل ہے۔ تاہم خواتین کی مہک ان کو پسند ہے۔

مزید معلومات کے لیے پڑھیں (ٹائم میگزین)

5: برطانیہ میں ایمزبری کا گاؤں ولٹشر ملک کا قدیم ترین مسلسل آباد رہنے والا علاقہ ہے۔

مزید معلومات کے لیے کلک کریں

6: بڑھی عمر کے جوڑوں میں طلاق اس وقت عام ہے جب بیوی بیمار ہو جاتی ہے۔

مزید معلومات کے لیے پڑھیں (ٹائم میگزین)

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption ترکمانستان میں پیٹرول مفت ہے

7: ترکمانستان میں پیٹرول مفت ہے۔ تاہم جلد ہی مفت دیے کانے والا 120 لیٹر الاؤنس ختم کردیا جائے گا۔

مزید معلومات کے لیے کلک کریں

8: آپ کسی کو سونگھ کر اس کی جنس معلوم کرسکتے ہیں۔

مزید معلومات کے لیے کلک کریں

9: جنوبی میکسیکو میں سینسرّ نصب ہیں جو میکسیکو سٹی کے مکینوں کو زلزلے کے آنے سے دو منٹ قبل وارننگ دیتے ہیں۔ سیسمک لہریں 7000 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کرتی ہیں۔

مزید معلومات کے لیے پڑھیں (دی اکانومسٹ)

10: بوکر انعام جیتنے والی ہلری مینٹل کی کتاب کا مرکزی کردار کا خیال ان کو اس وقت آیا تھا جب وہ مورفین کے نشے میں تھیں۔

مزید معلومات کے لیے پڑھیں (ٹیلی گراف)

اسی بارے میں