دس چیزیں جن سے ہم لاعلم تھے

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption گرم چیز تھما کر آپ کسی کو معاونت پر قائل کر سکتے ہیں

1۔ اگر آپ کسی شخص کو کوئی گرم چیز تھماتے ہیں تو اس کے آپ سے تعاون کرنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

اس بارے میں مزید جاننے کے لیے (دی ٹائمز)

2۔اے ایم ریڈیو سگنل بعض پرندوں کے سمت معلوم کرنے کے اندرونی نظام سے متصادم ہوتے ہیں۔

اس بارے میں مزید جاننے کے لیے کلک کریں

3۔’پنوکیو ریکس‘ نامی عرفیت پانے والے ٹرائینوسار کی تھوتھنی اس حجم کے دوسرے ڈائناسورز کے مقابلے میں 35 فیصد لمبی تھی۔

اس بارے میں مزید جاننے کے لیے کلک کریں

4۔’ڈیٹنگ‘ ویب سائٹس پر وہ مرد زیادہ مقبول ہوتے ہیں جن کی پروفائل تصویر ایک روشن دن میں درختوں کے سامنے لی گئی ہو۔

اس بارے میں مزید جاننے کے لیے (دی ٹائمز)

5۔ ’سن سکرین‘ لوشن کی مقبولیت کے بعد گذشتہ 15 برس میں ’رکٹس‘ یعنی ہڈیوں کی نرمی کے مریضوں کی تعداد چار گنا بڑھ گئی ہے۔

اس بارے میں مزید جاننے کے لیے (دی ٹیلی گراف)

6۔ 17 فیصد برطانوی شہری ایک روبوٹ سے جنسی تعلق قائم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Image caption اے ایم ریڈیو سگنل بعض پرندوں کے سمت معلوم کرنے کے اندرونی نظام سے متصادم ہوتے ہیں

اس بارے میں مزید جاننے کے لیے (دی گارڈیئن)

7۔ دبئی میں معذوروں کی مدد کے لیے استعمال ہونے والے پالتو جانوروں کے علاوہ کوئی بھی پالتو جانور عوامی ٹرانسپورٹ میں سفر نہیں کر سکتا۔

اس بارے میں مزید جاننے کے لیے کلک کریں

8۔ 1987 میں اکانومسٹ اخبار میں ایک ایپل کمپیوٹر موجود تھا تاہم اس کے باوجود وہاں برطانیہ اور فرانس کو ملانے والی زیرِ آب سرنگ کا نقشہ بنانے کے لیے کاغذ اور پینسل کا استعمال ہی کیا گیا۔

اس بارے میں مزید جاننے کے لیے (اکانومسٹ)

9۔ بلیک ڈیتھ کے نام سے پہچانی جانے والی طاعون کی عالمی وبا کے بعد آنے والی صدیوں میں صحتِ عامہ کی صورتحال میں بہتری آئی لیکن کوئی بھی اس کی صحیح وجہ نہیں جانتا۔

اس بارے میں مزید جاننے کے لیے (سمتھ سونین)

10۔ نیویارک کے شہری اپنی بیٹیوں کا نام بروکلین نہیں رکھتے لیکن یہ امریکہ کی 39 ریاستوں میں انگریزی حرف B سے شروع ہونے والا لڑکیوں کا سب سے عام نام ہے۔

اس بارے میں مزید جاننے کے لیے (سلیٹ)

اسی بارے میں