جب بلی منشیات کا تھیلا گھر لے لائی

تصویر کے کاپی رائٹ BBC World Service
Image caption سارجنٹ منرو نے کہا کہ ان کے کریئر میں ایسا واقعہ کبھی پیش نہیں آیا

نیوزی لینڈ میں اطلاعات کے مطابق اس وقت دلچسپ صورتِ حال پیدا ہو گئی جب ایک خاتون کی بلی منشیات سے بھرا تھیلا ان کے دروازے پر لے آئی اور انھوں نے پولیس کو بلوا لیا۔

اس خاتون نے جس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی نیوزی لینڈ کے جنوبی ساحلی شہر ڈیونڈن میں حکام کو وقت طلب کر لیا جب انھیں ایک تھیلا ملا جس میں پانچ گرام بھنگ موجود تھی۔

سارجنٹ ریس منرو نے روزنامہ ڈیلی ٹائمز کو بتایا کہ خاتون کا کہنا تھا کہ بلیاں مردہ پرندے اور چوہے گھر میں لاتی رہتی ہیں لیکن میرے کریئر میں ایسا واقعہ پہلے کبھی نہیں ہوا۔

سارجنٹ ریس منرو کے مطابق یہ بات شاید راز ہی رہے گی کہ بلی یہ بھنگ کہاں سے لے کر آئی، تاہم ان کا کہنا تھا کہ اب تک انھیں کبھی بلیوں کی سونگھنے کی حس سے استفادہ کرنے کا خیال نہیں آیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ ہمارے پاس پولیس کے تربیت یافتہ کتے ہوتے ہیں جو منشیات کی موجودگی کا پتہ چلا لیتے ہیں۔

اسی بارے میں