دس چیزیں جن سے ہم لاعلم تھے

تصویر کے کاپی رائٹ AFP

1۔ فرانسیسی ٹرینوں کا حجم 50 برس پہلے کی ٹرینوں سے بڑھ گیا ہے۔

مزید جاننے کے لیے کلک کریں

2۔ ڈھانچے دار جھینگے کی ایک قسم اپنی زندگی کا بیشتر وقت لڑائی میں گزارتی ہے۔

مزید جاننے کے لیے (نیشنل جیوگرافک)

3۔انگلش فٹبال ٹیم کے مینیجر روئے ہوجسن اور کھلاڑی لیٹن بینز جاپانی ناول نگار ہاروکی موراکامی کے مداح ہیں۔

مزید جاننے کے لیے (روزنامہ ٹیلی گراف)

4۔انٹرنیٹ پر میکسیکن لوگوں کی جانب سے حاملہ خواتین کے بارے میں تلاش کی جانے والی پانچویں سب سے عام چیز یہ ہے کہ کیا وہ اونچی ایڑی والے جوتے پہن سکتی ہیں۔

مزید جاننے کے لیے (نیویارک ٹائمز)

5۔ چوہے شغل کے لیے دوڑتے ہیں۔

مزید جاننے کے لیے (نیویارک ٹائمز)

6۔گذشتہ چار دہائیوں میں جہاں رومن کیتھولک راہباؤں کی تعداد میں کمی ہوئی ہے وہیں پادریوں کی تعداد مستحکم رہی ہے۔

مزید جاننے کے لیے کلک کریں

تصویر کے کاپی رائٹ SPL
Image caption بحیرۂ روم کے ساحلی علاقوں کی خوراک میں زیتون کا تیل کلیدی جزو ہے

7۔نازیوں نے برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس اور فلاحی ریاست کی بنیاد بننے والی بیوریج رپورٹ کے بارے میں بات چیت کو دبانے کی کوشش کی کیونکہ ان کے خیال میں یہ جرمنی کے سوشل انشورنس کے نظام سے برتر تھی۔

مزید جاننے کے لیے (دی ٹائمز)

8۔ انگلش فٹبال کلب چیلسی کی سنہ 2005/06 کی ٹیم اعداد و شمار کے اعتبار سے کسی بھی انگلش فٹبال لیگ کی بہترین ٹیم تھی۔

مزید جاننے کے لیے (دی سائنٹسٹ)

9۔ سبزیوں اور زیتون کے تیل کا کیمیائی ردعمل بحیرۂ روم کے ساحلی علاقوں کی خوراک کو صحتمند بناتا ہے۔

مزید جاننے کے لیے کلک کریں

10۔ پھل مکھیاں (فروٹ فلائی) مشکل معامالات میں فیصلے سے قبل غوروخوص کرتی ہیں۔

مزید جاننے کے لیے کلک کریں

اسی بارے میں