دس چیزیں جن سے ہم لاعلم تھے

تصویر کے کاپی رائٹ Getty

1۔ سب سے پہلے فروخت ہونے والی وہ اشیا جن پر بار کوڈ موجود تھا وہ تھی رِگلی کی فروٹ چیونگ گم

مزید جاننے کے لیے (اکونومسٹ)

2۔فرانسیسی قوانین کے مطابق پبلک جگہوں پر رقم سے بھرا ہوا لفافہ چھوڑنا جرم ہے جس کی سزا زیادہ سے زیادہ چھ ماہ اور تیس ہزار یوروز جرمانہ ہے۔

مزید جاننے کے لیے (دی ٹائمز)

3۔ ویمپائر چمگادڑیں کڑوے ذائقے کو چکھنے کی صلاحیت کھو چکی ہیں۔

مزید جاننے کے لیے کلک کریں

4۔ صبح جلدی اٹھنے والے رات کو زیادہ غیر اخلاقی ہوتے ہیں جبکہ رات کو دیر تک جاگنے والے صبح غیر اخلاقی ہوتے ہیں۔

مزید جاننے کے لیے (ہارورڈ بزنس ریویو)

5۔صدر منتخب ہونے کے بعد امریکی صدر براک اوباما نے 177 بار فولگ کھیلی ہے۔

مزید جاننے کے لیے (واشنگٹن پوسٹ)

6۔ یوروگوائے میں وہ فٹ بال کھلاڑی جو میچ جیتنے کے لیے زیادہ کوشش نہیں کرتے ان کو ’پیچو فرآئیو‘ کہتے ہیں جس کا مطلب ہے سنگدل۔

مزید جاننے کے لیے (گارڈیئن)

7۔ پانی کے پائپ اور ڈرلنگ مشین کے ساتھ بالٹی میں رکھے ہوئے ایک کلوگرام آلو آپ پچاس سیکنڈ میں چھیل سکتے ہیں ۔

مزید جاننے کے لیے (ڈیلی ٹیلیگراف)

8۔ سنہ 2001 سے اب تک 418 ڈرون طیارے گر کر تباہ ہو چکے ہیں۔

مزید جاننے کے لیے (سمتھسونین)

9۔ اس ورلڈ کپ سے پہلے انگلینڈ نے کبھی بھی بائیں پیر سے کِک کرنے والا گول کیپر نہیں کھلوایا۔ اس بار کوسٹا ریکا کے خلاف بین فوسٹرز انگلینڈ کے گول کیپر تھے۔

مزید جاننے کے لیے (دی ٹائمز)

10۔ زیادہ شراب نوشی کے بعد ہونے والے ہینگ اوور زیادہ شراب نوشی نہ کرنے کا احساس دماغ کے لیٹرل ہیبانیولا کے باعث ہوتا ہے۔

مزید جاننے کے لیے (ڈیلی میل)

اسی بارے میں