دس چیزیں جن سے ہم لاعلم تھے

تصویر کے کاپی رائٹ Thinkstock
Image caption کنگارو اپنی دم کو تیسرے پاؤں کے طور پر استعمال کرتے ہیں

1۔ گوانتانامو کے قیدیوں کے لیے فٹبال ورلڈ کپ کے میچز دیکھنے کی سہولیات ہیں لیکن براہ راست نہیں۔ انھیں ہر میچ ایک دن بعد دکھایا جاتا ہے تاکہ ان کو کوئی خفیہ پیغام نہ دیا جا سکے۔

مزید جاننے کے لیے ( ایف ٹی) کلک کریں

2۔ کینگرو اپنی دم کو تیسرے پاؤں کی طرح استعمال کرتے ہیں۔

مزید جاننے کے لیے (گارڈین)

3۔انگلینڈ کے سابق فاسٹ بولر ڈیون میلکم کو جب کوئی فیصلہ لینا ہوتا تھا تووہ خود سے پوچھتے ایسے میں مارگریٹ بیکٹ کیا کرتیں۔

مزید جاننے کے لیے (آل آوٹ کرکٹ)

4۔ باربیکیو سے قبل گوشت کو بیئر میں شرابور کرنے سے گوشت پر بننے والی کئی نقصاندہ چیزیں ختم ہو جاتی ہیں۔

مزید جاننے کے لیے (دا اکانومسٹ)

تصویر کے کاپی رائٹ Getty
Image caption چمپانزی کی مخصوص لغت میں ان کی 66 حرکات و سکنات شامل ہیں

5۔ برطانوی گلوکار پال ویلر کا گلٹی پلییر کا طریقہ آفٹر ایٹ (چاکلیٹ) کی ایک پلیٹ کے ساتھ رومانٹک کامیڈی دیکھنا ہے۔

مزید جاننے کے لیے (گارڈین)

6۔ تبت کے لوگوں میں بلند مقام پر زندہ رہنے کا جین انسانوں کی ایک معدوم نسل ڈینیسووانز سے آیا ہے۔

مزید جاننے کے لیے (نیوسائنٹسٹ)

7۔ جنگلی چمپانزی ایک دوسرے کو 19 مخصوص پیغامات دیتے ہیں جو ان کی لغت میں موجود 66 اشاروں میں بیان ہوتے ہیں۔

مزید جاننے کے لیے کلک کریں

8۔ کانٹربری کے سابق آرچ بشپ روزانہ تقریباً 40 منٹ تک آلتی پالتی مار کر مشرقی قدامت پسند دعا پڑھنے میں گزارتے ہیں۔

مزید جاننے کے لیے (ڈیلی ٹیلیگراف)

9۔ اولوں سے حفاظت کے لیے جال شراب پیدا کرنے والے علاقوں میں عام بات ہے لیکن برگنڈی میں اس پر پابندی ہے۔

مزید جاننے کے لیے (ڈاکٹر وینو)

10۔ مرد اکیلے رہنے کے بجائے خود کو بجلی کے جھٹکے دینے کو ترجیح دیں گے۔

مزید جاننے کے لیے (گارڈین)

اسی بارے میں